ایک مسلمان بزرگ تھے ، وہ سفر پر جارہے تھے۔ راستہ میں انھیں ایک عیسائی ملا۔

ایک مسلمان بزرگ تھے ، وہ سفر پر جارہے تھے۔ راستہ میں انھیں ایک عیسائی ملا۔


ایک مسلمان بزرگ تھے ، وہ سفر پر جارہے تھے۔ راستہ میں انھیں ایک عیسائی ملا۔ اس نے کہا کہ مجھے بھی سفر پر جانا ہے،چلیں ہم اکٹھے سفر کریں۔ چنانچہ اکٹھے سفر پر روانہ ہوگئے راستہ میں ان کے پاس کھانے پینے کی جو اشیاء تھیں وہ ختم ہوگئیں۔ فاقے شروع ہوگئے،آگے چلے تو سوچا اب کیا کریں..
ان بزرگ )مسلمان( نے عیسائی ہمسفر سے کہا کہ "آج میں دعا مانگتا ہوں اور اللّٰہ تعالٰی جو رزق دیں گے وہ ہم کھالیں گے اور کل آپ دعا مانگنا۔" اس نے کہا:" بہت اچھا" چنانچہ پہلے دن مسلمان بزرگ نے دعا مانگی کہ .. " اے اللّٰہ ! میں مسلمان ہوں، اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دین کی حقانیت کو ظاہر فرمادے اور میری لاج رکھ لے۔"
ابھی دعا مانگی ہی تھی کہ تھوڑی دیر بعد ہی ایک آدمی کھانے سے بھری ہوئی ایک طشتری لے کر آگیا۔ مسلمان بزرگ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا: "الحمد للّٰہ ، اللّٰہ نے میری دعا قبول فرمائی اور میری لاج رکھ لی۔"
دوسرے دن عیسائی کی باری تھی ، چنانچہ وہ بھی ایک طرف چلا گیا۔ اس نے بھی ایک مختصر سی دعا مانگی، اور وآپس آگیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک آدمی دو بڑی بڑی طشتریوں میں بھنا ہوا گوشت لے کر حاضر ہوگیا۔
جب مسلمان بزرگ نے دیکھا تو حیران ہوئے کہ میں نے کل اسلام کی برکت سے دعا مانگی تو ایک طشتری میں کھانا ملا ، اور آج عیسائی نے دعا مانگی تو اس کی دعا پر دو طشتریوں میں کھانا آگیا، یہ کیا معاملہ ہوا؟
ادھر عیسائی بڑا خوش ہے۔ اس نے دسترخوان بچھایا اور کہنے لگا:" جناب آکر کھانا کھالیجئے۔" مسلمان بزرگ بجھے دل سے کھانا کھانے کیلئے بیٹھے۔ کھانے کو جی نہیں چاہ رہا تھا، عیسائی نے کہا کہ.." مجھے آپ کا دل پریشان سا نظر آتا ہے۔" انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں واقعی پریشان ہوں کہ کیا معاملہ ہوا؟
وہ کہنے لگا:" آپ تسلی سے کھانا کھائیں ، میں آپ کو دو خوشخبریاں سناؤں گا۔"
بزرگ نے کہا: نہیں ! "میں کھانا نہیں کھاسکتا کیونکہ میرا دل غمزدہ ہے، تم خوشخبری پہلے سناؤ، تب میں کھانا کھاؤں گا۔"
وہ عیسائی کہنے لگا:" جب میں وہاں گیا تو میں نے یہ دعا مانگی کہ .." اے اللّہ ! یہ تیرا عزت والا مومن بندہ ہے، تو اس کی برکت سے میرے لئے دو طشتریوں میں کھانا بھیج دے۔"
اللّٰہ تعالٰی نے میری دعا قبول فرمائی اور دوطشتریوں میں کھانا بھجوایا ۔ " لہذا پہلی خوشخبری تو یہ ہے کہ آپ اللّہ تعالی کے مقبول بندے ہیں، اور دوسری خوشخبری یہ ہے کہ میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتا ہوں۔ " اللّٰہ اکبر!
محبتِ الٰہی سے ماخوذ

0 comments:

Post a Comment